سنگین غداری کیس کے درخواست گزار وکیل کے قتل کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت منظور

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 ہفتے میں متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا

سنگین غداری کیس کے درخواست گزار وکیل کے قتل کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔