اسلام آباد میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف احتجاج کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف احتجاج کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت ہر قسم کے اجتماعات کو غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی اجتماع کا حصہ نہ بنیں، جبکہ احتجاج یا اجتماع کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔