آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: ایران کا سخت مؤقف سامنے آ گیا

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: ایران کا سخت مؤقف سامنے آ گیا

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں سیکیورٹی کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں نئے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایرانی کمانڈ کے ترجمان کے مطابق ایسے تیل بردار یا بحری جہاز جو ایران کے دشمن ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہازوں کو ایرانی حکام سے رابطہ اور ہم آہنگی کرنا ہوگی تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری جہازوں کے خلاف امریکی ناکہ بندی جاری رہی تو خلیج اور بحیرۂ عمان میں درآمدات اور برآمدات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔