موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہےکہ سطح سمندر کا درجہ حراست 30 سے 32 درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے۔
کراچی: موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ کئی سالوں سے بحیرہ عرب کے طوفانوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے، آنے والے وقتوں میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا تھا کہ موجودہ طوفان کے دوران سطح سمندر کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا ہے، موجودہ سمندری طوفان نے ابتدائی مرحلے میں ہی شدت پکڑلی تھی۔
جواد میمن کے مطابق 5 سے 6 سالوں سے بحیرہ عرب شدید متحرک ہوتا جا رہا ہے، اسی سال 5 ٹروپیکل سسٹم بھی بحیرہ عرب میں بنے، آنے والے وقتوں میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
0 تبصرے