کراچی/حیدرآباد/سکھر (رپورٹ):
سندھ کے مختلف شہروں میں آج بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ کئی علاقوں میں ہلکی جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی آ گئی۔
کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، لاڑکانہ، میرپورخاص اور دیگر شہروں میں بادل چھائے رہے اور وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ بارش کے بعد سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم سندھ کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہے جس کے باعث مزید بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
0 تبصرے