ام رباب کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ انصاف کا نظام طاقتوروں کا غلام بن چکا ہے۔حافظ نعیم الرحمن

قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کو اس کی تاریخی جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں۔جماعت اسلامی کے امیر

ام رباب کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ انصاف کا نظام طاقتوروں کا غلام بن چکا ہے۔حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ام رباب چانڈیو کے تین اہل خانہ کے قتل کیس کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وڈیرا شاہی جیت گئی اور انصاف ہار گیا۔ انہوں نے کہا کہ ام رباب کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ انصاف کا نظام طاقتوروں کا غلام بن چکا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کو اس کی تاریخی جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ کیا ام رباب سندھ کی بیٹی نہیں ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ام رباب کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور انصاف کے حصول کے لیے اس کی حمایت کرنی چاہیے۔