ایران کو جنگ کے دوران ڈرون اور خفیہ معلومات فراہم کرنے کی خبریں، روس کا ردعمل

ایران کو جنگ کے دوران ڈرون اور خفیہ معلومات فراہم کرنے کی خبریں، روس کا ردعمل

ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے ایران کو ڈرون فراہم کرنے والی خبروں کو رد کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق دو ذرائع کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ گزشتہ مہینے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد روس اور ایران کے درمیان ڈرون فراہم کرنے پر خفیہ بات چیت شروع ہوئی تھی۔ اخبار کے مطابق مغربی انٹیلیجنس نے دعویٰ کیا کہ روس نے مارچ کے آغاز میں ڈرونز کی فراہمی شروع کی اور مہینے کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع تھی۔ روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو اس رپورٹ کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی جانب سے غلط دعوے پھیلائے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا، “میڈیا کی طرف سے کئی جھوٹ پھیلائے جا رہے ہیں، ان پر دھیان نہ دیں۔”