اب کوئی نہیں بچے گا، کم عمر چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے اوپن اے آئی کا بڑا قدم

اب کوئی نہیں بچے گا، کم عمر چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے اوپن اے آئی کا بڑا قدم

اب کوئی نہیں بچے گا، کم عمر چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے اوپن اے آئی کا بڑا قدم اوپن اے آئی نے عمر کا اندازہ لگانے والی ٹیکنالوجی کو چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کے اکاؤنٹس کا باقاعدہ حصہ بنا دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے صارفین جو 18 سال سے کم عمر ہیں اور چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہوئے اپنی عمر ظاہر نہیں کرتے، ان کی عمر کا اندازہ اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے لگایا جائے گا۔ یہ سافٹ ویئر کسی فرد کے رویّے اور دیگر سگنلز کی بنیاد پر عمر کا تخمینہ لگاتا ہے، جن میں اکاؤنٹ کے موجود رہنے کا دورانیہ، کس وقت اکاؤنٹ زیادہ متحرک رہتا ہے اور دیگر عوامل شامل ہیں۔ اگر یہ سسٹم غلطی سے کسی صارف کو کم عمر قرار دے دے تو صارف ایک شناختی تصدیقی سروس کے ذریعے اپنی عمر کی تصدیق کروا سکتا ہے۔ اس عمل کے لیے لائیو سیلفی اور شناختی کارڈ فراہم کرنا ہوگا۔ کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے اس نئے نظام کی تیاری کا اعلان ستمبر 2025 میں کیا گیا تھا، تاکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹس میں کم عمر صارفین کو حساس یا ممکنہ طور پر نقصان دہ مواد تک رسائی سے روکا جا سکے۔