سجاول (رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر کے احکامات پر گٹکا، منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے 5500 عدد گٹکا، 300 گرام چرس، ایک ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں اور ایک کلٹس کار برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سجاول کے سب انسپکٹر غلام شبیر کھڑو نے چیکنگ کے دوران مچھارا بائی پاس چوک کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کلٹس کار نمبر AMW-095 کی تلاشی لی، جس میں سے 5500 عدد انڈین گٹکا برآمد ہوا۔ پولیس نے دو ملزمان اعجاز شاہ اور خلیل احمد میمن کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری جانب ایس ایچ او لاڑیو غلام مصطفیٰ سولنگی نے گشت کے دوران جانی گولائی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم مشتاق زنگیجو کو 300 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔
اسی طرح انچارج جاتی چوک انسپکٹر محمد ہاشم سومرو نے گشت کے دوران سجاول–بدین روڈ گھاڑی موری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم امام بخش رند کو غیر قانونی اسلحہ ٹی ٹی پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
0 تبصرے