حکومتِ سندھ نے امریکی محکمہ زراعت (USDA) کے تعاون سے سندھ اسکول میلز پروگرام شروع کرنے کا معاہدہ کر لیا، جس سے ہزاروں طلبہ کو روزانہ کھانا اور راشن ملے گا۔
اس معاہدے کے تحت سندھ بھر کے تقریباً 1300 پرائمری اسکولوں کے دو لاکھ سے زائد طلبہ کو روزانہ پکا ہوا کھانا فراہم کیا جائے گا، جبکہ طلبہ کے گھروں کیلئے ٹیک ہوم راشن بھی دیا جائے گا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد بچوں میں غذائی قلت کا خاتمہ اور خاص طور پر بچیوں کی پرائمری تعلیم میں حاضری اور تسلسل کو بہتر بنانا ہے، تاکہ تعلیم اور صحت دونوں شعبوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔
0 تبصرے