جیکب آباد: ٹک ٹاکر سارا بلوچ کے ساتھ مبينه اجتماعی زیادتی کا کیس درج

ویڈیو بنانے کے بہانے گھر بلایا گیا اور ہتھیاروں کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔متاثرہ ٹک ٹاکر

جیکب آباد: ٹک ٹاکر سارا بلوچ کے ساتھ مبينه اجتماعی زیادتی کا کیس درج

جیکب آباد: ٹک ٹاکر سارا بلوچ کے ساتھ مبينه اجتماعی زیادتی کا کیس درج ایئرپورٹ تھانہ میں شہربانو عرف سارا بلوچ کی شکایت پر کیس درج کیا گیا ہے۔ کیس میں اکمل واگھو، مولابخش گلوانی جکرانی پيرل جکرانی سمیت ایک نامعلوم شخص کے خلاف کارروائی شامل ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ اسے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے بہانے گھر بلایا گیا اور ہتھیاروں کے زور پر یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ سارا بلوچ کے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا کیس درج کر لیا گیا ہے اور اسے میڈیکل کرانے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ خاتون کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے جائیں گے جو بعد میں لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔ ایئرپورٹ پولیس نے واقعے کا کیس درج کر لیا ہے اور نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔