سیاسی اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے: خواجہ آصف

سیاسی اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے حملے سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہیں نہ کہیں سیکیورٹی میں خامی رہ جاتی ہے، ہمیں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیرِ دفاع نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے لیے حکومت امدادی پیکج کا اعلان کرے گی۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری فوج، پولیس اور پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑ رہی ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ ہم دہشت گردوں کو شکست دیں گے اور تمام مشکلات پر ضرور قابو پالیں گے۔