خواجہ آصف نے دفاعی تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار صدر عارف علوی کو قرار دیدیا

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعاً کوئی کردار نہیں تھا

خواجہ آصف نے دفاعی تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار صدر عارف علوی کو قرار دیدیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی اور دفاعی تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار صدر مملکت عارف علوی کو قرار دے دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نےکہا کہ 9 مئی حملے اور قومی عمارات اور دفاعی تنصیبات پر حملےکی ابتدا عارف علوی نے کی ، سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی تباہی بھی عارف علوی نے کی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر ملکی قانون نے ان سے حساب نہ لیا تو وہ اس جہاں میں نہ سہی اگلے جہاں میں حساب دیں گے، میرا موقف تاریخ کے واقعات کی بنیاد پر ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعاً کوئی کردار نہیں تھا، عمران خان کو فوج یا رینجرز نےگرفتار نہیں کیا، رینجرز نے عمران خان کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کی، عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں اور اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کر رہے ہیں، عمران خان لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کے جواز کا بہانہ تلاش کر رہے ہیں۔