عامر خان کا ’معشوقہ‘ سے بیٹے کی پیدائش کا انکشاف

آرٹیکل کے مصنف نے عامر کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروا کر اس بات کی تصدیق کردیں

عامر خان کا ’معشوقہ‘ سے بیٹے کی پیدائش کا انکشاف

بھارتی معروف اداکار عامر خان اپنی شادیوں اور لو افئیر کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں، لیکن کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ وہ چند سال پہلے اپنے ایک بیٹے کو قبول کرنے سے انکاری ہوگئے تھے۔ 2005 میں ’اسٹارڈسٹ‘ نامی میگزین میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ عامر خان خفیہ طور پر ایک برطانوی خاتون جرنلسٹ ’جیسیکا ہائنز‘ کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے، دونوں کے تعلقات اس نہج پر پہنچے کہ جیسیکا ہائنز نے اس دوران ایک بیٹے کو بھی جنم دیا جس سے متعلق یہ کہا گیا کہ یہ عامرخان کا بیٹا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عامر خان برطانوی جرنلسٹ سے 1998 میں اپنی فلم ’غلام‘ کی شوٹ کے دوران ملے اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ عامر خان اور جیسیکا کے متعلق یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ دونوں کچھ عرصے تک ’لیونگ ریلیشنشپ‘ میں رہے، لیکن جب اس جوڑے کو معلوم ہوا کہ انکے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے تو عامر خان نے اس بچے قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے ختم کروانے کا مشورہ دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیسیکا نے اداکار کی یہ بات ماننے سے انکار کردیا اور اس بچے کو خود اپنے بل بوتے پر پالنے کا فیصلہ لیا۔ اس خبر کے منظر پر آنے کے بعد جیسیکا نے میگزین پر کیس کردیا تھا جس کے ردِ عمل میں آرٹیکل کے مصنف نے عامر کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروا کر اس بات کی تصدیق کردیں۔