لندن (ویب ڈیسک) پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد کو انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ کی نیلامی کے دوران بھارتی ملکیت رکھنے والی فرنچائز سن رائزرز لیڈز نے خرید لیا ہے۔
سن رائزرز لیڈز نے مردوں کی دی ہنڈریڈ نیلامی میں مسٹری اسپنر ابرار احمد کو 255,000 امریکی ڈالر (تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں خریدا، جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ میں کسی بھارتی ملکیت والی ٹیم کی جانب سے خریدا جانے والا پہلا پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سن رائزرز لیڈز فرنچائز کو بھارت کے کانگلومریٹ سن ٹی وی نے گزشتہ سال خریدا تھا، جس کا پرانا نام نادرن سپرچارجرز تھا۔
دی ہنڈریڈ لیگ کی نیلامی کے دوران ابرار احمد دوسرے پاکستانی کھلاڑی تھے جو فروخت ہوئے۔ اس سے قبل عثمان طارق کو برمنگھم فینکس نے 187,000 امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) میں خریدا تھا۔
0 تبصرے