بھارتی کرکٹ میزبان کا معروف بالی ووڈ اداکارہ سے نکاح، تصاویر وائرل

بھارتی کرکٹ میزبان کا معروف بالی ووڈ اداکارہ سے نکاح، تصاویر وائرل

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار، کرکٹ تجزیہ کار اور میزبان گورو کپور اور معروف اداکارہ کرتیکا کامرا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ جوڑے کی شادی کی تقریب میں کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرتیکا کامرا اور گورو کپور نے بدھ کے روز بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں اپنے گھر پر ایک سادہ تقریب کے دوران شادی کی، جس میں جوڑے کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ روایتی شادی کی تقریب کے بجائے کرتیکا اور گورو نے اپنے گھر پر رجسٹرار کے ذریعے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ شادی کے دن کرتیکا کامرا سرخ رنگ کی ساڑھی میں نظر آئیں، جو ان کی والدہ نے اپنے برانڈ سے بطور تحفہ دی تھی، جبکہ گورو کپور ڈیزائنر کے تیار کردہ آئیوری اور سنہری روایتی لباس میں دکھائی دیے۔ نئے شادی شدہ جوڑے نے شادی کی تصاویر بنوائیں اور خوشی کے موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی، جس کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ شادی میں بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں فرحان اختر، سوہا علی خان، ملائکہ اروڑا اور ریا چکرورتی شامل تھیں، جبکہ بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ، ایشش نہرا، یوراج سنگھ اور ظہیر خان بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔ کرتیکا کامرا اور گورو کپور نے اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنا دیا، کیونکہ تقریب بعد میں ڈانس پارٹی میں تبدیل ہو گئی جس میں کئی مشہور شخصیات نے بھی حصہ لیا۔ اداکار اور ہدایتکار فرحان اختر نے بھی ڈانس پارٹی میں شرکت کی، جبکہ اس دوران کرکٹر ایشش نہرا کو اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے محفل کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔