نیویارک سے لندن جانے والی فلائٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص جرمانے اور طویل نگرانی کی زد میں آ گیا۔
برطانیہ میں دورانِ پرواز ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص کو قانون نے آ لیا۔ نیویارک سے لندن جانے والی سات گھنٹے طویل پرواز کے دوران ہراسانی کرنے والا ملزم سخت قانونی انجام سے بچ نہ سکا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیتھوانیا سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ پاؤلیئس کریلا ویسیئس نے 8 جنوری 2025 کو نیوارک، نیو جرسی سے ہیتھرو ایئرپورٹ جانے والی پرواز میں ایک خاتون کو مسلسل ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا۔ شکایت سامنے آنے پر متاثرہ خاتون کو دوسری نشست پر منتقل کر دیا گیا۔
پرواز کے لندن پہنچتے ہی ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ کیس کی سماعت کراؤن کورٹ میں ہوئی۔ شواہد اور دلائل مکمل ہونے کے بعد جج نے ملزم کو 100 گھنٹے بلا معاوضہ سماجی خدمات انجام دینے، 25 روزہ بحالی پروگرام میں شرکت، متاثرہ خاتون کو 500 پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنے اور آئندہ 10 برس تک اپنی سرگرمیوں سے پولیس کو آگاہ رکھنے کی سزا سنائی۔
عدالتی فیصلے کو دورانِ سفر خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک مضبوط پیغام قرار دیا جا رہا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ فضائی حدود میں بھی قانون کی گرفت سخت ہے ✈️
0 تبصرے