پاکستانی کپتان نے بھارتی ہم منصب کو اجرک کا تحفہ دے کر کھیل میں سیاست کو مسترد کر دیا
ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کی کپتانوں نے کھیل کے ذریعے سیاست کو مسترد کر دیا۔
ساف فٹسال چیمپئن شپ کے پاکستان-بھارت میچ سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان کائنات بخاری نے بھارتی کپتان کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
میچ سے پہلے دونوں کپتانوں نے ہاتھ ملایا، جبکہ کھلاڑیوں نے روایت کے مطابق ہائی فائی بھی کیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ کھیل میں سیاست اور نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔
اس کے برعکس، پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم نے بی سی سی آئی کے احکامات پر کھیل میں سیاست لاتے ہوئے کھیل کی روح کی توہین کی اور پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا۔
بھارتی کرکٹرز، چاہے وہ انڈر 19 ہوں، مین ٹیم یا ویمنز ٹیم، ہر جگہ سیاست کرتے رہے، لیکن دیگر کھیلوں میں بھارتی ایتھلیٹس ہمیشہ نفرت انگیز سیاست کو مسترد کرتے آئے ہیں۔
0 تبصرے