کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے 100 تولہ سونے کی 10 اینٹیں برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے 100 تولہ سونے کی 10 اینٹیں برآمد

کراچی: ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے 100 تولہ سونے کی 10 اینٹیں برآمد ہوئیں۔ ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سونے کی اسمگلنگ کی 2 کوششیں ناکام بنا دیں، جس میں 100 تولہ سونا اور 11 ہزار 900 امریکی ڈالر ضبط کرلیے گئے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 الگ کارروائیوں میں سونے کی 10 اینٹیں برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق سونے کی اسمگلنگ کے دونوں مقدمات کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 6 لاکھ 82 ہزار روپے ہے ۔ سونا اور غیر ملکی کرنسی دبئی اور استنبول جانے والے مسافروں سے برآمد ہوئی ، جس کے بعد کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔