’ماہانہ 5 لاکھ اور بزنس کلاس ٹریول‘، حنا آفریدی کی نکاح کے موقع پر شوہر سے دلچسپ ڈیمانڈ وائرل

’ماہانہ 5 لاکھ اور بزنس کلاس ٹریول‘، حنا آفریدی کی نکاح کے موقع پر شوہر سے دلچسپ ڈیمانڈ وائرل

پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی اور اداکار تیمور اکبر کی شادی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ نکاح کے موقع پر حنا آفریدی نے سفید لباس اور بھاری گولڈن جیولری پہن رکھی تھی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حنا آفریدی اپنے شوہر تیمور اکبر سے ماہانہ 5 لاکھ روپے خرچ، ہر چھ ماہ بعد بزنس کلاس میں سفر اور مہنگے کپڑوں کی خریداری سمیت تمام شاپنگ کے اخراجات اپنے ذاتی خرچ سے نہ کرنے کی درخواست کر رہی ہیں۔ تیمور اکبر نے خوش دلی سے ان کی یہ ڈیمانڈ قبول کر لی۔