تہران: ایران کی وزارتِ خارجہ نے جی سیون ممالک کے بیان کو داخلی امور میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں تشدد اور دہشتگردی میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق پُرامن مظاہروں کو صیہونی حمایت یافتہ عناصر نے پرتشدد بنایا، جبکہ امریکی اور اسرائیلی حکام کے بیانات تشدد کو ہوا دینے کا ثبوت ہیں۔ ایران نے کہا کہ وہ آئین کے تحت شہری حقوق کا احترام کرتا ہے، تاہم امن و امان اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
ایران نے جی سیون پر دوہرے معیار کا الزام لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ داخلی معاملات میں مداخلت بند کرے اور انسانی حقوق کو سیاسی ہتھیار نہ بنائے۔
0 تبصرے