ایلون مسک کے پلیٹ فارم ایکس نے اعلان کیا ہے کہ اب ان کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک میں حقیقی لوگوں کی تصاویر سے کپڑے ہٹانے یا انہیں جنسی انداز میں ایڈٹ کرنے کی صلاحیت بند کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ عالمی دباؤ کے بعد کیا گیا، کیونکہ خواتین اور بچوں کی جنسی نوعیت کی تصاویر بنانے پر سخت ردعمل آیا تھا۔
اب گروک اور ایڪس کے صارفین ایسے ممالک میں، جہاں یہ عمل غیر قانونی ہے، لوگوں کی تصاویر کو بکنی یا اندرونی لباس میں ایڈٹ نہیں کر سکیں گے۔
انڈونیشیا اور ملائیشیا نے گروک تک رسائی مکمل طور پر بند کر دی ہے، جبکہ بھارت نے ہزاروں پوسٹس اور صارف اکاؤنٹس ہٹا دیے ہیں۔
برطانیہ اور فرانس بھی اس معاملے کی قانونی جانچ کر رہے ہیں۔
0 تبصرے