شرمیلا فاروقی کا ماضی میں ڈرامہ کرنے کا انکشاف، مستقبل میں دوسرا ڈرامہ کرنے کی خواہش

پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے ایک پوڈ کاسٹ میں ماضی میں اداکاری کے حوالے سے اہم انکشافات کیے

شرمیلا فاروقی کا ماضی میں ڈرامہ کرنے کا انکشاف، مستقبل میں دوسرا ڈرامہ کرنے کی خواہش

کراچی (ویب ڈیسک) پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں ماضی میں اداکاری کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ میں نے اپنا ڈرامہ اس وقت کیا جب میں اسکول پڑھ رہی تھی، میری عمر اس وقت 15 سال تھی اور میں صرف اداکاری آزمانا چاہتی تھی، اس وقت میں کافی موٹی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے والد سے اجازت لی کہ کیا میں ڈرامہ کر سکتی ہوں، اتفاق سے ہمارے گھر کے قریب ہی پی ٹی وی اسٹیشن تھا۔ میرے والد کو پی ٹی وی کے پروڈیوسر حیدر امام رضوی بھی جانتے تھے اور مجھے ایک مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی۔ ان کے مطابق، میں نے صرف ایک ڈرامہ کیا کیونکہ میں اس شعبے میں کیریئر بنانا نہیں چاہتی تھی اور میرے پاس اتنا وقت نہیں تھا کیونکہ میں پڑھ رہی تھی۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ یہ پاکستان کی پہلی پرائیویٹ پروڈکشن تھی جسے عبدالله کدوانی نے بنایا اور یہ حیدر امام رضوی نے لکھی۔ اس پروجیکٹ میں بہت زیادہ وقت درکار تھا، جو میرے پاس نہیں تھا، اس لیے میں نے صرف ایک ڈرامہ کیا، لیکن اب میں دوسرا ڈرامہ کرنا چاہتی ہوں، جو کسی سماجی مسئلے پر مبنی ہو۔