اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی افغان حکومت کے ترجمان بن کر جھوٹ اور منافقت کی حد کر چکے ہیں۔
سہیل آفریدی کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ افغانستان کے ترجمان کے طور پر بات کر رہے تھے، جو انتہائی قابلِ مذمت اور شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ثبوت دیکھ چکی ہے، جبکہ افغان سرزمین کے دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے کے شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی ہے، پاکستانی قوم نے دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے بڑی قربانیاں دی ہیں، تحریکِ انتشار کے لوگ جب بھی منہ کھولتے ہیں تو دہشت گردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردوں کو پاکستان کی ترقی قبول نہیں، اسی لیے پاکستان کو نشانہ بنایا جاتا ہے، سہیل آفریدی کو ہوش سے کام لینا چاہیے۔
0 تبصرے