برن (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے ایک لگژری ریزورٹ کے بار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئس پولیس کا کہنا ہے کہ کرانس مونٹانا کے لگژری اسکی ریزورٹ میں واقع ایک بار میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد بار میں آگ بھڑک اٹھی۔
سوئس پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی حتمی تعداد اور دھماکے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب عالمی میڈیا کے مطابق دھماکے میں تقریباً 40 افراد ہلاک جبکہ قریب 100 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سوئس حکام کے مطابق واقعے میں متاثر ہونے والوں میں کچھ غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر 30 منٹ پر سیاحت کے لیے مشہور اسکی ریزورٹ میں زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے کے وقت نیو ایئر نائٹ منانے والے افراد بڑی تعداد میں بار میں موجود تھے۔
0 تبصرے