پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل گرفتار

عمران اسماعیل کو ڈیفنس فیز 8 کے قریب سے گرفتار کیا گیا

پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل گرفتار

کراچی: سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو ڈیفنس فیز 8 کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق گورنر عمران اسماعیل کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں درخشاں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔