کراچی: ایم اے جناح روڈ کے شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر آگ، فائر بریگیڈ نے بروقت قابو پا لیا

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی، جسے فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بجھا دیا۔

کراچی: ایم اے جناح روڈ کے شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر آگ، فائر بریگیڈ نے بروقت قابو پا لیا

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر قائم ایک شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بالکونی میں رکھے اے سی کے آؤٹر یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ بروقت ایکشن کے باعث آگ مزید پھیلنے سے روک لی گئی، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔