کراچی میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ درج - اصل وجہ سامنے آگئی

اورنگی ٹاؤن میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

کراچی میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ درج - اصل وجہ سامنے آگئی

پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے اور 30 سے 35 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلایا گیا ڈاکو ساجد نامی شخص تھا جس نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی موبائل ویڈیوز کی مدد سے ملوث افراد کی شناخت کی جا رہی ہے تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا تھا۔