28ویں آئینی ترمیم جلد منظور ہوگی، پارلیمنٹ اپنا اختیار استعمال کرے گی: رانا ثناء

رانا ثناء اللّٰہ نے واضح کیا کہ 28ویں آئینی ترمیم عوامی مسائل کے حل کے لیے ہے اور پارلیمنٹ اسے جلد منظور کر لے گی۔

28ویں آئینی ترمیم جلد منظور ہوگی، پارلیمنٹ اپنا اختیار استعمال کرے گی: رانا ثناء

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم عوامی اہمیت کے معاملات پر مبنی ہے اور اسے لانے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ آئینی ترامیم کرنا صرف پارلیمنٹ کا اختیار ہے، اور ججز کا فرض ہے کہ وہ اس آئین اور پارلیمانی فیصلوں کے تحفظ کی قسم نبھائیں۔ رانا ثناء کا کہنا تھا کہ کسی جج کو زیب نہیں دیتا کہ وہ خود کو سیاسی احتجاج کا حصہ بنائے، جبکہ جن افراد نے استعفے دیے وہ ذاتی مفادات کے تحت ایسا کر رہے ہیں۔