جامشورو : ضلع جامشوور میں 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹری کے پولیو کے اسمبلی میں پہنچے، جہاں انہوں نے کوٹری یوسی نانگو لین اور یو سی ایچ ایم شورو کے پولیو ورکرز سے ملاقات کرکے انہیں ہدایات کیں کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پلائیں جائیں تاکہ ضلع میں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے - بعد ازاں ڈی سی جامشورو غضنفر علی قادری نے جامشورو لمس ہسپتال کے نزد خانہ بدوش بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلانے والے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ افران کو خصوصی ہدایت کیں کہ مہم کے دوران نقل و مکانی کرنے والے آبادیوں کے نومولود بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائیں جائیں جبکہ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کا ہدف ہرصورت میں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کو یقینی بنایاجائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائیگا - دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر منظور احمد، این اسٹاف آفیسر ڈاکٹر کیلم شیخ سمیت محکمہ صحت ، ریونیو ، پولیو ورکرز ، پولیس و دیگر بھی موجود تھے -
0 تبصرے