ميمبر اسٹیٹ یوتھ اسمبلی سید یوسف ہمدانی کی جانب سے اسپیکر اسٹیٹ یوتھ اسمبلی چوہدری محمد شکیل کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ميمبر اسٹیٹ یوتھ اسمبلی سید یوسف ہمدانی کی جانب سے اسپیکر اسٹیٹ یوتھ اسمبلی چوہدری محمد شکیل کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ميمبر اسٹیٹ یوتھ اسمبلی سید یوسف ہمدانی کی جانب سے اسپیکر اسٹیٹ یوتھ اسمبلی چوہدری محمد شکیل کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کی یوتھ اسمبلی کے لیے نمایاں خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین اسٹیٹ یوتھ اسمبلی ڈاکٹر نوید لحسن اعوان نے کی جبکہ صدر اسلام آباد گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن سردار اظہر آزاد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء میں جنرل سیکرٹری عبدالعزیز اعوان، سیکرٹری فنانس محمد وسیم اعوان، افشاں کیانی، نازیہ خان، شان قریشی، عدنان گیلانی، عبدالمعید گیلانی، مبشر پسوال، شاہد سعید قریشی، فریحہ خان، حسن ہمدانی، شفاعت حسین اور دیگر شامل تھے۔ تقریب کے دوران مقررین نے چوہدری محمد شکیل کی نوجوانوں کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں بھی رہنمائی کا ذریعہ قرار دیا۔ اس موقع پر ایک دوستانہ ماحول میں مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور نوجوانوں کو قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے متحرک کرنے پر زور دیا گیا۔