آدمی جتنا اوپر جاتا ہے، ٹھرک بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے،فریال محمود

مجھے مختلف طریقوں سے یہ کہا جاتا تھا کہ آپ مجھے ایک سال دے دیں

آدمی جتنا اوپر جاتا ہے، ٹھرک بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے،فریال محمود

اداکارہ و ماڈل فریال محمود کا کہنا ہے کہ میں اس لئے لوگوں کو مشکل لگتی ہوں کیونکہ انہیں تفریح فراہم نہیں کرتی۔ ایک انٹرویو میں فریال محمود نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقرار رکھنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہے، اگر آپ کو روایتی طریقے آتے ہیں کہ کس کو کہاں کاٹنا ہے، کس کے بارے میں کیا بات پھیلانی ہے، کہاں پارٹی کرنی ہے یا کسی کے ساتھ کھانے پر چلیں تو پھر بہت آسان ہے۔ فریال محمود کا کہنا تھا کہ انسان کی عزت اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے، میں نے 8 سال کے دوران بہت کچھ دیکھا ہے، مجھے مختلف طریقوں سے یہ کہا جاتا تھا کہ آپ مجھے ایک سال دے دیں، کہیں باہر چلتے ہیں، میں کہتی تھی کہ ایک نہیں 2 سال لے لیں، ساتھ کام کرتے ہیں، ایسی کیا بات کرنی ہے جو دفترمیں نہیں ہوسکتی۔