اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 مشہور یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان، اسد طور، اوریا مقبول جان، صدیق جان سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو تحقیقات کا آغاز کیا تھا، اور ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ شواہد سے عدالت مطمئن ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکتی ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوب کے انچارج افسر کو حکم دیا گیا ہے کہ مذکورہ 27 یوٹیوب چینلز بلاک کیے جائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کے ایک تفتیشی افسر کی درخواست پر یوٹیوب کمپنی کو حکم دیا ہے کہ مطیع اللہ جان، اسد طور، حیدر مہدی، اوریا مقبول جان، آرزو کاظمی، صدیق جان، عمران ریاض خان، آفتاب اقبال، احمد نورانی سمیت 27 چینلز بند کیے جائیں۔
دوسری جانب یوٹیوب کی طرف سے مذکورہ تمام چینلز کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔
0 تبصرے