یوسی سطح پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کی جائيگی: شازیہ مری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ یوسی سطح پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کے لیے جلد خصوصی موبائل گاڑیاں بلوچستان بھیجی جائیں گی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ ماری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دیہی علاقوں میں سروے کے لیے مقامی لوگوں کی خدمات لی جائیں گی۔
اس کے لیے موبائل گاڑیاں موصول ہو گئی ہیں جنہیں جلد بلوچستان بھیج دیا جائے گا، جب کہ بعد میں ملک کے دیگر علاقوں میں رجسٹریشن کی جائے گی۔
ہم اس کام کے لیے منتخب امیدواروں کو بھی اعتماد میں لیں گے، ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید فنڈز کا مطالبہ کیا ہے۔
0 تبصرے