چینگدو، چین: پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) اور چائنا ساؤتھ ویسٹ کالج آف انجینئرز (CSE) کے درمیان انجینئرنگ کی تعلیم کی قابلیت کی باہمی شناخت کے تاریخی معاہدے پر چینگدو میں دستخط ہو گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے انجینئرز کو دوسرے ملک میں انجینئرنگ امتحان کے بغیر روزگار کے مساوی مواقع اور فوائد حاصل ہوں گے۔
یہ پیشرفت "بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI)" کے تحت باہمی تعاون اور ترقی کیلئے لی گئی عالمی سطح کی روزگار کے دروازے کھولنے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ یہ معاہدہ بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) اور چائنا انجینئرنگ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن ایسوسی ایشن (CEEAA) سے منظور شدہ اداروں میں چار سالہ ڈگری کورس کرنے والے انجینئرز کو براہ راست فائدہ دے گا۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کے نائب صدر انجینئرنگ کونسل انجینئر قیصر احمد اور چائنا ساؤتھ ویسٹ کالج آف انجینئرنگ کے نائب صدر CSE شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے PEC کے سیکریٹری ڈاکٹر انجم محمود نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے نوجوان انجینئرز کے لئے عالمی منڈی میں روزگار کے دروازے کھولے گا۔
پاکستان میں انجینئرنگ کی تعلیم کی قابلیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرانے کا یہ معاہدہ PEC کی کئی سالوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
اس معاہدے سے پاکستان کے انجینئرز نہ صرف چین بلکہ دیگر عالمی انجینئرنگ مارکیٹس میں بھی مساوی مواقع حاصل کر سکیں گے۔
0 تبصرے