بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران-اسرائیل کشیدگی کے دوران جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں اور موجودہ تنازع کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔
چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے تہران کے شہریوں کو شہر خالی کرنے کی وارننگ کشیدگی کو مزید بڑھانے کے مترادف ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق، ایران اور اسرائیل میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بیان کے مطابق، دونوں ممالک میں موجود چینی سفارتی عملہ متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے، جبکہ ایران اور اسرائیل سے چینی شہریوں کے انخلاء کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
0 تبصرے