کراچی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے خلاف آپریشن میں پاکستانی عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ”آپریشن بنیان مرصوص“ میں پاکستانی عوام، خصوصاً طلبہ و طالبات نے اہم کردار ادا کیا اور بھارت کی چالوں کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے جناح ویمن یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طالبات کو دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے میں پاک فوج کی حکمت عملیوں اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی قوم، خاص طور پر نوجوان نسل نے زبردست کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سازشوں کا پاکستانی نوجوانوں نے بھرپور جواب دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بلوچستان کے عوام پاکستان سے مذہبی، ثقافتی اور روایتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ بھارت کے گنے چنے فتنہ پرور دہشتگرد بلوچستان سے پاکستان کے تعلقات کو کمزور نہیں کر سکتے۔
اس موقع پر جناح ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طالبات نے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ "ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں، اور پاک فوج عوام کے ساتھ ہے۔"
0 تبصرے