اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی روانگی میں تاخیر

عمران خان نے احاطہ عدالت میں رینجرز کی بڑی تعداد کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا

اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی روانگی میں تاخیر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر شیلنگ کی وجہ سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے عدالت سے نکلنے میں تاخیر ہوگئی ہے اور وہ ابھی تک عدالت میں موجود ہیں۔ کمرہ عدالت میں ڈی آئی جی سیکیورٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ سری نگر ہائی وے پر شیلنگ ہورہی ہے، روٹ کلیئر نہیں ہے ابھی باہر نہ نکلیں۔ جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے باہرنکالیں گے تو یہ جوکچھ ہو رہا ہے کم ہو جائے گا،جتنی دیر بیٹھائے رکھیں گے یہ بڑھتا ہی جائے گا، جیسے ہی خبر چلے گی میں روانہ ہو گیا یہ ختم ہو جائے گا۔ دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف پھر سے فائرنگ ہونے لگی ہے جس کے بعد رینجرز اہلکاروں نے دوبارہ پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مطاہرہ نے پٹرول بم بھی پھینکا ہے۔ قبل ازیں عمران خان نے احاطہ عدالت میں رینجرز کی بڑی تعداد کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد رینجرز کو وہاں سے ہٹادیا گیا تھا۔