امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کے بعد بھارت پر مجوعی ٹیرف 50 فیصد ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری ایگزیکٹو آرڈر کے تحت بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ایک ایگزیکٹو آرڈر میں ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ لاگو قوانین کے مطابق بھارت سے درآمد شدہ اشیا پر امریکا کی کسٹم حدود میں اضافی 25 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ’ضروری اور مناسب‘ فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے کیونکہ نئی دہلی براہ راست یا بالواسطہ روسی تیل درآمد کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات 7 اگست سے 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، جبکہ آج اعلان کردہ ٹیرف تین ہفتوں میں نافذ ہوگا۔
0 تبصرے