فرسودہ روایات کے باعث خواتین قتل ہو رہی ہیں، حکومت ظلم برداشت نہیں کرے گی، مینہ مجید

فرسودہ روایات کے باعث خواتین قتل ہو رہی ہیں، حکومت ظلم برداشت نہیں کرے گی، مینہ مجید

کوئٹہ: مینا مجید نے کہا ہے کہ  بلوچستان میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ہماری فرسودہ روایات کی وجہ سے خواتین قتل ہو رہی ہیں۔ یہ خودساختہ قوانین مذہب اور ملکی آئین کے منافی ہیں جن کا سدباب ہونا چاہیے۔ جبکہ دنیا کی خواتین چاند پر پہنچ رہی ہیں، بلوچستان کی خواتین قتل کے نام پر مار دی جارہی ہیں۔ حکومت نے آنکھیں بند نہیں کیں اور ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے عملی اقدامات کرکے ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور عدالتوں میں ایسے ملزمان کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ بلوچستان کی خواتین بھی اپنی پسند کا حق رکھتی ہیں۔اسمبلی میں اظہار خیال کی۔