قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 افراد شہید متعدد زخمی

قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 افراد شہید متعدد زخمی

قلات: بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نیمرغ میں نامعلوم افراد نے مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مطابق فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے جبکہ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی دریں اثنا، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوس ناک واقعے میں 3 مسافر شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں