بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت 5 ڈویژنوں کے ارکان سندھ اسمبلی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران کا اجلاس

عوام نے آپ کے منشور اور ویژن کو ووٹ دیا ہے، قوم آپ کے ساتھ ہے: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت 5 ڈویژنوں کے ارکان سندھ اسمبلی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران کا اجلاس

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت 5 ڈویژنوں کے ارکان سندھ اسمبلی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران کا اجلاس هوا بلاول ہاوَس کراچی میں منعقد اجلاس میں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژنوں کے ارکان اسمبلی اورعہدیداران شریک ہوئے پی پی پی چیئرمین نے ہر ڈویژن کے ایم پی ایز، ڈویژنل اور ضلعی عہدیدارن سے علحیدہ علحیدہ ملاقاتیں کیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی تاریخی کامیابی پر ارکان اسمبلی کو مبارک باد دی ، ان کا کهنا تها که میری جانب سے اپنے اپنے حلقے اور علاقے کے جمہوریت پسند عوام کے مبارک باد اور جیالوں کو شاباش کا پیغام پہنچائیں الیکشن میں کامیابی کے بعد بلدیاتی سہولیات عوام کو ان کی دہلیز تک پہنچانا ہمارا مشن ہوگا اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد تکمیل پر پہنچانے کو یقینی بنائیں اگر جیالوں نے اسی جذبے کے ساتھ عوام کے ساتھ مِل کر محنت کی، تو آئندہ الیکشن میں مزید بھاری کامیابی یقینی ہے موجودہ حالات نے پاکستان پیپلز پارٹی کو پیشقدمی اور کامیابی کا تاریخی موقعا دیا ہے اس وقت ہماری سیاست کا محور معاشرے سے تقسیم کا خاتمہ، معیشت کی بحالی، دنیا میں پاکستان کی سربلندی اور عوام کو ریلیف دلوانا ہے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور، سینیٹر نثار احمد کھڑو، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، سینیٹر وقار مہدی، عاجز دھامراہ اور نعمان شیخ شریک ہوئے پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر شگفتہ جمانی، ڈاکٹر مہرین بھٹو اور سعدیہ جاوید بھی شریک ہوئیں ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداران نے پارٹی چیئرمین کو بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اجلاس میں شریک ارکانِ اسمبلی اور عہدیداران نے مختلف تجاویزات بھی پیش کیں