"اب نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہوں" – لائبہ خان کو شوہر کی تلاش

کراچی (ویب ڈیسک) – معروف اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ اب نئی زندگی کی شروعات کرنا چاہتی ہیں اور اپنے لیے ایک اچھے شریکِ حیات کی تلاش میں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ "میں انڈسٹری میں کافی کام کر چکی ہوں، اب دل چاہتا ہے کہ نئی زندگی کا آغاز کروں۔" اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا، "میں اتنی بار شادی کا ذکر کر چکی ہوں کہ شاید اسی وجہ سے اب تک شادی نہیں ہو رہی۔" ایک سوال کے جواب میں لائبہ خان نے کہا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں جو اُن کا احترام کرے، اُن کا ساتھ دے، اور اُن کی بات کو سنے۔ میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی؟ جس پر لائبہ خان نے جواب دیا، "میں صرف کام کرنا چاہتی ہوں، اداکار کوئی بھی ہو، مجھے فرق نہیں پڑتا۔"