وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جلد روس کا سستا تیل پاکستان میں آنے والا ہے۔
یونیورسٹی آف نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کا معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے جس سے منصوبہ طےہونےسےروپےکی قدرمستحکم ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو غم کھائے جا رہا ہےکہ حکومت کو دو تین ماہ مل گئے تو معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجائےگی۔
احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان نے چین کے وزیرخارجہ کے دورے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصدرہ گیاہےکہ سی پیک منصوبےکو ڈی ریل کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ روس کا سستا تیل جلد پاکستان میں آنے والا ہے۔
0 تبصرے