چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وزیراعظم سے سوالات

عمران خان نے سوال کیا کہ ’کیا مجھے بطور پاکستانی قاتلانہ حملے کے ذمہ داروں کو نامزد کرنےکا حق ہے؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وزیراعظم  سے سوالات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے چند سوالات کیے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں دو بار قاتلانہ حملوں کانشانہ بنا، کیا میں شہبازشریف سےسوالات پوچھنےکی جسارت کرسکتاہوں؟ عمران خان نے سوال کیا کہ ’کیا مجھے بطور پاکستانی قاتلانہ حملے کے ذمہ داروں کو نامزد کرنےکا حق ہے؟ عمران خان نے شہباز شریف سے یہ سوال بھی کیا کہ مجھے مقدمے کے اندراج کے آئینی و قانونی حق سے کیوں محروم کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف ان سوالات کےسچ پر مبنی جوابات دیں سکیں تو ان سب سے ایک ہی طاقتور شخص اور اس کےساتھیوں کا سراغ ملےگا جو سب قانون سےبالاتر ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ چنانچہ وقت آگیا ہے کہ ہم باضابطہ اعلان کریں کہ پاکستان میں جنگل ہی کا قانون رائج ہے جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول کار فرما ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘عمران نیازی کی طرف سے معمولی سیاسی فائدے کے لیے قومی اداروں کو دھمکیاں انتہائی قابلِ مذمت ہیں، عمران خان، جنرل فیصل نصیر اور انٹیلی جینس ایجنسی کے افسران پر بغیر ثبوت الزامات لگا رہے ہیں، عمران نیازی کو بغیر ثبوت الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘