”یہ کام قطعی نہ کریں“ — عائزہ خان نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خبردار کر دیا

”یہ کام قطعی نہ کریں“ — عائزہ خان نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خبردار کر دیا

کراچی: سینئر اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا صارفین خصوصاً انفلوئنسرز کو محتاط رہنے کی اہم ہدایت دے دی ہے۔ ٹیك ٹوك اسٹار ثناء یوسف کے قتل کے بعد، عائزہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اداکارہ نے کہا، "سوشل میڈیا کے فائدے اور نقصان سمجھنا بہت ضروری ہے، خاص طور پر ہمارے معاشرے میں جہاں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔" انہوں نے خبردار کیا، "اپنے گھر کا پتہ، گاڑی کا نمبر، روزمرہ کی جگہوں اور اپنے بچوں کی ذاتی معلومات کو سوشل میڈیا پر بالکل نہ شیئر کریں۔" عائزہ خان نے مزید کہا، "اب وقت بدل چکا ہے اور ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر محفوظ نہیں رہی۔" انہوں نے زور دیا، "آپ کے سوشل میڈیا فالوورز ہمیشہ آپ کے جاننے والے نہیں ہوتے، دنیا بھر سے لوگ آپ کو فالو کرتے ہیں، اس لیے ہر چیز شیئر کرنے سے پہلے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔" اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے آخر میں انہوں نے دعا کی، "اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور نیک لوگوں سے نوازے۔"