بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فرانس کے مستقل مندوب، سفیر جیروم بونافوں سے ملاقات

بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فرانس کے مستقل مندوب، سفیر جیروم بونافوں سے ملاقات

نیویارک: پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فرانس کے مستقل مندوب، سفیر جیروم بونافوں سے ملاقات
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روس، چین اور امریکا کے بعد سلامتی کونسل کے چوتھے اہم رکن فرانس کے سامنے پاکستان کا مقدمہ رکھ دیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل مندوب جیروم بونافوں کو بھارتی جارحیت سے متعلق بریفنگ دی
بلاول بھٹو زرداری کا کهنا تها که نیویارک: پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی معتبر تحقیقات یا ثبوت کے پاکستان پر عائد کرنا نہایت سنگین نتائج کا باعث بنا، بھارت نے پاکستانی شہریوں پر یکطرفہ فوجی حملے کئے اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، پاکستان کا مؤقف بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر مبنی ہے،
بھارت خطے میں یکطرفہ حملوں کو "نیا معمول" (New Normal) بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے ایٹمی خطے جیسے جنوبی ایشیا میں نہایت سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں سب سے زیادہ دہشتگرد حملے پاکستان میں ہو رہے ہیں اور پاکستان خود دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے، دہشتگردی جیسے سنگین مسئلے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے،
جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنانے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور پاک بھارت جامع مذاکرات کے آغاز کے لیے آپ اپنا کردار ادا کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی فرانس سے اپیل
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے بین الاقوامی قوانین کے احترام اور تمام تنازعات خصوصاً مسئلہ جموں و کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے،
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو میں فرانس نے خطے میں استحکام اور بات چیت کی حمایت کے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا