کراچی؛ محتسب اور محتسب کی طر ح کے دیگر ادارے قانون کی حکمرانی، شکایات کے ازالے اور گڈ گورننس کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہار وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں ''امبڈ سمین شپ اور عا لمی معیار کے تقاضے'' کے موضوع پر ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی جو کہ 47 رکنی ایشین امبڈ سمین ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر بھی ہیں، نے کہا کہ یہ بات انتہائی اطمینان بخش ہے کہ محتسب کے ادارے عوامی شکایات کے مفت اور جلد ازالے کے لیے ایک قابل اعتماد فورم کے طور پر سامنے آ ئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب پا کستان کے ادارے نے اپنی کارروائیوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کر رکھا ہے، جو اقوام متحدہ جنر ل اسمبلی کی متعدد قرار دادوں بشمول پیر س اور وینس اصول اور گز شتہ سال کی قرارداد میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی معیار محتسب کے اداروں کے مینڈیٹ کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے جامع رہنما ئی فراہم کرتے ہیں۔ وفاقی محتسب نے مزید کہا کہ بین الاقوامی معیارات کے مطا بق کی گئی دفتری کا رروا ئی پوری دنیا میں محتسب کے اداروں کے کام کو زیادہ معتبر اور قانونی حیثیت دیتی ہے۔ ویبینار سے خطاب کرتے ہو ئے نسٹ لاء سکول کے پرنسپل اور ڈین مسٹر جسٹس (ریٹائرڈ) ایم نواز واہلہ نے اپنے کلیدی خطاب میں ان بین الاقوامی معیارات کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو محتسب اور ثالثی اداروں کی کا رکر دگی کو ایک نما یاں سمت فرا ہم کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے گڈگورننس اور قانون کی حکمرانی کے احترام کے علاوہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ میں محتسب اور ثالثی اداروں کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ ویبینار میں ایشین امبڈ سمین ایسوسی ایشن (اے او اے)، او آئی سی امبڈسمین ایسوسی ایشن (او آئی سی او اے)، فورم آف پاکستان امبڈسمین (ایف پی او)، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
0 تبصرے