پاکستان نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے خلاف ایک بھرپور دفاعی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیارے سمیت پانچ جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے۔
رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد ان کی بنانے والی کمپنی، ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation)، کے شیئرز میں اہم کمی دیکھنے کو ملی۔
ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قیمت میں 1.64 فیصد کی کمی ہوئی، جبکہ اس سے پہلے کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں پچھلے پانچ دنوں میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، پاکستانی فوج کی کارروائی کی خبروں کے بعد فرانسیسی کمپنی کے شیئرز عالمی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کا شکار ہوگئے ہیں، اور یورپی اسٹاک مارکیٹ میں اس کمپنی کے شیئرز میں کمی آئی ہے۔
رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے ہیں۔
0 تبصرے