جسقم کی ہڑتال کینالوں کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، 25 اپریل کو اہم اعلان ہوگا: صنعان قریشی

پانی سندھ کی بقاء کا مسئلہ ہے، ہم کینال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے. جسقم چیئرمین

جسقم کی ہڑتال کینالوں کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، 25 اپریل کو اہم اعلان ہوگا: صنعان قریشی

حیدرآباد: جسقم کے چیئرمین صنعان قریشی نے کہا ہے کہ پانی سندھ کی بقاء کا مسئلہ ہے، ہم کینال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حیدرآباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صنعان قریشی نے کہا کہ پورا سندھ احتجاجی رنگ میں ہے اور سندھ کے لوگوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ کسی بھی کینال کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو دیوار سے لگانے کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے، اور ہم تمام سندھ کی قوم کو جدوجہد کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ جسقم کی ہڑتال کامیاب ہوگئی اور سندھ کے عوام نے ریفرنڈم دیا کہ ہمیں کسی بھی کینال کو قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 اپریل کو آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا جائے گا۔